0
Wednesday 18 Oct 2017 22:50

گوشوارے جمع نہ کرانے پر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے 25 اراکین کی رکنیت معطل

گوشوارے جمع نہ کرانے پر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے 25 اراکین کی رکنیت معطل
گلگت بلتستان الیکشن کمیشن نے مالی گوشوارے جمع نہ کرانے پر سپیکر، نو صوبائی وزراء، قائد حزب اختلاف، چھے اسٹینڈنگ کمیٹیز کے چیئرمین اور پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین سمیت 25 اراکین قانون ساز اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی ہے۔ رکنیت کی بحالی تک سپیکر، صوبائی وزراء، قائد حزب اختلاف، پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین و ممبران کے اختیارات بھی معطل کر دئیے گئے ہیں، جبکہ اختیارات استعمال کرنے پر توہین عدالت کے تحت کارروائی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الیکشن کمشنر جی بی عابد رضا نے کہا کہ پیپلز ریپیرزنٹیٹیوز ایکٹ کے تحت سپیکر قانون ساز اسمبلی اور سیکرٹری قانون ساز اسمبلی کو الیکشن کمیشن نے 15ستمبر 2017ء کو ایک خط کے ذریعے اطلاع دی تھی کہ تمام ممبران اسمبلی ایک ماہ کے اندر اندر اپنے اپنے گوشوارے جمع کرائیں۔ ایک ماہ گزرنے کے باوجود 25 ممبران اسمبلی جن میں سپیکر، نو صوبائی وزرا، قائد حزب اختلاف، قائمہ کمیٹیز کے چھے چیئرمین اور پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین سمیت 25 ممبران اسمبلی نے اپنے گوشوارے جمع نہیں کرائے۔ الیکشن کمیشن نے قانون کے تحت ان 25 ممبران اسمبلی کی رکنیت منجمد کر دی ہے اور نوٹیفکیشن جاری کر دی ہے۔ اب یہ اراکین اسمبلی اپنے اختیارات استعمال نہیں کر سکتے ہیں۔ اگر رکنیت بحال ہونے سے قبل ان ممبران نے اپنے اختیارات استعمال کئے تو یہ اختیارات غیر قانون تصور ہونگے اور الیکشن کمیشن ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کریگی۔
خبر کا کوڈ : 677606
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش