0
Friday 20 Oct 2017 11:48

حکومت دہشتگردی کے خاتمے میں مخلص ہے تو اپنی صفوں سے دہشتگردوں کے سہولتکاروں کا خاتمہ کرے، علامہ ناصر عباس

حکومت دہشتگردی کے خاتمے میں مخلص ہے تو اپنی صفوں سے دہشتگردوں کے سہولتکاروں کا خاتمہ کرے، علامہ ناصر عباس
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے لاہور میں مختلف وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بدامنی پھیلانے والے عناصر قومی سلامتی اور سالمیت کیلئے مستقل خطرہ ہیں، دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر حکومتی ذمہ داروں کی جانب سے محض بیان بازی کرکے دیگر ذمہ داریوں سے خود کو بری الذمہ سمجھ لیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ جیسے حساس شہر میں دہشتگردوں کی کمین گاہوں کا تدارک کرنے میں حکومتی ناکامی سوالیہ نشانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم مذہبی جماعتوں اور ان کے سہولت کاروں کی بیخ کنی کے بغیر ملک میں امن کی امید محض خواب ثابت ہوگی، بلوچستان میں سرپسندوں کے تانے بانے ہمارے ازلی دشمن بھارت، امریکہ اور خلیجی ریاستوں سے ملتے ہیں، جو کالعدم جماعتوں کو اپنے آلہ کار کے طور پر استعمال کر رہی ہیں، بدقسمتی سے حکومتی صفوں میں ایسے اراکین موجود ہیں، جو دہشتگرد گروہوں کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت دہشتگردی کے خاتمے میں مخلص ہے تو اپنی صفوں میں دہشت گردوں کے سہولت کاروں کا خاتمہ کرے۔
خبر کا کوڈ : 677883
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش