0
Friday 27 Oct 2017 23:15

پاکستان میں احتساب کا عمل خوش آئند ہے، علامہ ناظر تقوی

پاکستان میں احتساب کا عمل خوش آئند ہے، علامہ ناظر تقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں احتساب کا عمل خوش آئند ہے، اس عمل کو بلاامتیاز جاری و ساری رہنا چاہیئے اور جو بھی افراد ملک کے وسائل کو لوٹنے اور کرپشن میں ملوث ہیں، ایسے افراد کو آئین اور قانون کے مطابق سزاء ملنی چاہیئے۔ اپنے ایک بیان میں علامہ ناظر تقوی نے کہا کہ کوئی ادارہ یا کوئی شخصیت قانون سے بالاتر نہیں ہے، لہٰذا بلاامتیاز کارروائی کی جائے اور جو بھی پیسہ بیرون ملک منتقل کیا گیا ہے، اس کو فی الفور قومی خزانے میں واپس لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جن سیاستدانوں نے ملک میں کرپشن کی اور قومی خزانے کو لوٹنے میں مصروف عمل رہے، وہ اپنے سیاسی ہتکھنڈوں کو استعمال کرکے احتساب کے عمل کو مشکوک بنا رہے ہیں، ملک میں کرپشن کرنے والے کسی بھی جماعت سے ہوں یا ادارے سے، وہ قومی مجرم ہیں، ان مجرموں کو سزا دلانا احتساب کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اس احتساب کے عمل کو جاری رکھا جائے اور اس عمل کو اس کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے، تاکہ ملک ترقی کے راستوں پر گامزن ہو سکے۔
خبر کا کوڈ : 679630
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش