0
Thursday 2 Nov 2017 19:54

کرم ایجنسی کے 400 کاشتکاروں میں گندم کے بیج تقسیم

کرم ایجنسی کے 400 کاشتکاروں میں گندم کے بیج تقسیم
اسلام ٹائمز۔ فاٹا ڈویلپمنٹ پروگرام کی جانب سے کرم ایجنسی کے 400 کاشتکاروں میں گندم کے بیج تقسیم کیے گئے۔ اس سلسلے میں پاراچنار میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ کے علاوہ اپر کرم کے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ افتخار، ایجنسی پلاننگ آفیسر مفتاح اللہ محسود، محکمہ زراعت کے آفیسر فیاض علی طوری اور کثیر تعداد میں کاشتکاروں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر اپر کرم ایجنسی کے کاشتکاروں میں گندم کے بیجوں کی 100، 100 جبکہ سنٹرل کرم ایجنسی کے کاشتکاروں میں 200، 200 بوریاں مفت تقسیم کی گئیں جبکہ زراعت ست متعلق کسانوں کو آگاہی دینے کیلئے ایک روزہ ورکشاپ کا اہتمام بھی کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 680922
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش