0
Thursday 9 Nov 2017 18:40

ہم علامہ اقبال کے فلسفہ خودی کو رہنماء بنا کر کھویا ہوا وقار حاصل کر سکتے ہیں، پروفیسر ہارون رشید تبسم

ہم علامہ اقبال کے فلسفہ خودی کو رہنماء بنا کر کھویا ہوا وقار حاصل کر سکتے ہیں، پروفیسر ہارون رشید تبسم
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان ادب اکادمی اور نظریہ پاکستان کونسل سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فکرِ اقبال سے استفادہ وقت کی ضرورت ہے۔ یومِ اقبال کے سلسلہ میں سرگودہا میں منعقد ہونیوالی مجلسِ مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے ماہر اقبالیات نے کہا کہ ڈاکٹر اقبال نے ایک خوشحال، فعال، آزاد، اسلامی، خود مختار مملکت کا جو خواب دیکھا تھا وہ ابھی ادھورا ہے، ہم علامہ اقبال کے فلسفہ خودی کو رہنما بنا کر کھویا ہوا وقار حاصل کرسکتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان ڈاکٹر علامہ اقبال نے اپنی شاعری کو قرآنِ مجید کی روشنی میں اپنا کر پورا زور مسلمان قوم، خصوصاً مسلم نوجوانوں کی بیداری کیلئے لگایا، مگر ہم ان کی دی ہوئی میراث کو چھوڑ کر مادہ پرستی اور دنیاداری کی طرف مائل ہو چکے ہیں، موجودہ حالات کے پیش نظر نوجوانوں کو ملک و قوم کی حالت بدلنے کیلئے پوری محنت اور جذبہ سے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 682334
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش