0
Monday 13 Nov 2017 13:21

داعشیوں کے مظالم، سینکڑوں افراد کی اجتماعی قبریں دریافت

داعشیوں کے مظالم، سینکڑوں افراد کی اجتماعی قبریں دریافت
اسلام ٹائمز۔ دہشت گرد تنظیم داعش نے گزشتہ کچھ سالوں میں عراق و شام میں انسانیت سوز مظالم ڈھائے ہیں۔ عراق و شام میں داعشی دہشت گردوں کے ہاتھوں اب تک ہزاروں بے گناہ افراد قتل ہو چکے ہیں جبکہ سینکڑوں افراد کو اجتماعی قبروں میں زندہ دفنایا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے اب تک متعدد اجتماعی قبروں کا انکشاف کیا ہے جن میں سینکڑوں افراد کو ایک ساتھ زندہ دفنایا گیا تھا۔ عراق کے صوبے کرکوک کے گورنر راکان سعید کا کہنا ہے کہ الحویجہ کے جنوب مغرب میں تین کلومیٹر کے فاصلے پر واقع البکارہ فوجی چھاؤنی میں متعدد اجتماعی قبریں دریافت ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے اہلکارں نے مقامی لوگوں کی مدد سے البکارہ کی اجتماعی قبروں کو دریافت کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جن افراد کی لاشیں ان اجتماعی قبروں سے نکالی گئی ہیں ان میں کچھ ایسے افراد بھی ہیں جو لال رنگ کے لباس پہنے ہوئے تھے جنھیں دہشت گردوں نے موت کی سزا سنا رکھی تھی اور کچھ عام لباس میں تھے۔ اجتماعی قبریں دریافت ہونے والے علاقے کے ایک باشندے کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین برس کے دوران جب تک یہ علاقہ داعش کے کنٹرول میں تھا داعشی عناصر آئے دن قیدیوں کو ہلاک کرتے اور ان میں سے بعض کو زندہ جلا دیتے تھے۔
خبر کا کوڈ : 683067
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش