0
Thursday 23 Nov 2017 23:59

جماعت اسلامی سندھ کا کراچی تا کشمور 500 سے زائد پیغام سیرت النبیؐ اور تحفظ ختم نبوت کانفرنسز کے انعقاد کا اعلان

جماعت اسلامی سندھ کا کراچی تا کشمور 500 سے زائد پیغام سیرت النبیؐ اور تحفظ ختم نبوت کانفرنسز کے انعقاد کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ نے کراچی تا کشمور صوبہ بھر میں ربیع الاول کے ماہ مقدس کی مناسبت سے پانچ سو سے زائد پیغام سیرت النبیؐ اور تحفظ ختم نبوت کے حوالے سے اجتماعات منعقد کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ12، 13 اور 14 ربیع الاول کو بڑے پیمانے پر ضلعی سطح پر پیغام مصطفیٰ اور تحفظ ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، جس سے مرکزی جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ، مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو اور صوبائی ذمہ داران سمیت ممتاز علماءکرام و دانشور خطاب کریں گے، جس کیلئے بھرپور تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، ان خیالات کا جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے قباء آڈیٹوریم کراچی میں ایک پریس بریفنگ کے دوران کیا۔ معراج الہدیٰ نے کہا کہ حکمرانوں کو اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کرنا اور آف شور کمپنیوں کا حساب دینا ہوگا، حکمران ٹولہ احتساب سے راہ فرار اختیار کرنے کیلئے ججز کو دھمکیاں اور فیصلوں کو متنازعہ پیش کرکے قوم کو گمراہ کر رہے ہیں، اب اشتہاری وفاقی وزیر خزانہ پاکستان کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی دولت کے لٹیروں کو اپنے عبرت ناک انجام تک پہنچانا اور کرپشن و ملک سے دہشتگردی کے گٹھ جوڑ کا خاتمہ قوم کی اولین ترجیح ہے۔
خبر کا کوڈ : 685364
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش