0
Friday 29 Apr 2011 09:13

مراکش،کیفے میں بم دھماکہ،غیرملکی سیاحوں سمیت 15 افراد ہلاک، متعدد زخمی

مراکش،کیفے میں بم دھماکہ،غیرملکی سیاحوں سمیت 15 افراد ہلاک، متعدد زخمی
مراکیش:اسلام ٹائمز۔ مراکش کے شہر مراکیش میں بم دھماکے سے پندرہ افراد ہلاک اور بیس زخمی ہو گئے۔ دھماکہ مراکیش کے ایک کیفے میں ہوا، جہاں غیر ملکی سیاح بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ وزارت دفاع نے دھماکے کو دہشت گرد کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بارے میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔ اس سے پہلے کہا گیا تھا کہ کیفے میں دھماکہ سلنڈر پھٹنے سے ہوا مگر بعد میں بم دھماکے کی تصدیق کر دی گئی۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، ہلاک شدگان میں کیفے کے ملازمین کے علاوہ گاہک اور غیرملکی بھی شامل ہیں۔ جس کیفے میں دھماکا ہوا وہ سیاحوں میں بہت مقبول ہے۔ دھماکے کے بعد کیفے کی عمارت کو خالی کرالیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں غیر ملکی سیاح بھی شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 68609
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش