0
Saturday 2 Dec 2017 23:55

عنقریب پیپلز پارٹی کی بڑی بڑی وکٹیں گریں گی، عارف علوی

عنقریب پیپلز پارٹی کی بڑی بڑی وکٹیں گریں گی، عارف علوی
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف سندھ کے صدر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ عنقریب پیپلز پارٹی کی بڑی بڑی وکٹیں گریں گی اور پی ٹی آئی کے پویلین تلے جمع ہوں گی، پیپلز پارٹی کے متعدد اراکین اسمبلی پی ٹی آئی سے رابطے میں ہیں، عمران خان کی قیادت میں ملک سے کرپٹ حکمرانوں اور کرپشن کا خاتمہ یقینی ہے۔ خیرپور میں پارٹی ورکروں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی نے مزید کہا کہ سندھ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس سے انتخابی اتحاد ممکن ہے، ملک کے قومی خزانے کو لوٹ کر عیاشیاں کرنے والے سیاستدانوں سے چھٹکارہ دلا کر قومی خزانے کو لوٹنے والوں سے قومی دولت واپس قومی خزانے میں جمع کرائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 687306
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش