0
Thursday 7 Dec 2017 18:07

رہبر معظم کا فرمان ’’اسرائیل آئندہ 25 سال نہیں دیکھے گا‘‘ سچ ثابت ہونے جا رہا ہے، اصغریہ علم و عمل تحریک

رہبر معظم کا فرمان ’’اسرائیل آئندہ 25 سال نہیں دیکھے گا‘‘ سچ ثابت ہونے جا رہا ہے، اصغریہ علم و عمل تحریک
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر سید پسند علی رضوی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کی تاریخی حیثیت کو جھٹلانے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، بیت المقدس کو صہیونیوں کا دارالحکومت بنانے کے دعوے امریکا و اسرائیل کی بے بسی کی علامت ہیں، رہبر معظم کا فرمان کہ اسرائیل آئندہ 25 سال نہیں دیکھے گا، سچ ثابت ہونے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبلہ اول بیت المقدس کا قید ہونا ہماری غیرت کی للکار ہے، اس کا تقدس پائمال ہونے نہیں دینگے، ٹرمپ انتظامیہ اور امریکا کی ریاستی پالیسی دنیا بھر میں دہشتگردی اور بدامنی کا ثبوت ہیں، امریکی صدر کا بیت القدس سے متعلق جارحانہ بیان دراصل اقوام متحدہ، سلامتی کونسل اور انسانی حقوق کے کمیشن کے فیصلوں کی دھجیاں بکھیرنے کے مترادف ہے۔

پسند رضوی نے اسلامی ریاست کے سربراہان سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے ذریعے دشمن کو شکست دی جا سکتی ہے، مسئلہ فلسطین ہی دشمن پر غلبہ پانے کی چابی ہے، کیونکہ کفر، سامراج اور صیہونیزم کے محاذ نے فلسطین جیسے اسلامی ملک پر غاصبانہ قبضہ کرکے، اسے خطے کے ملکوں کی سلامتی میں رخنہ اندازی کا اڈہ بنا رکھا ہے، لہٰذا اس سرطانی پھوڑے اسرائیل کا مقابلہ کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو صرف روایتی مذمت سے نکل کر شیطان بزرگ امریکا کے خلاف عملی اقدام اٹھانے ہونگے، جس سے فلسطین، فلسطینی عوام کی آغوش میں واپس آجائے گا اور عالمی سامراج کی کمر ٹوٹ جائے گی، ٹرپ کی یہ جاہلانہ حرکت اسرائیل کے تباہی کا سبب بنے گی۔
خبر کا کوڈ : 688399
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش