0
Thursday 7 Dec 2017 20:35

اسلام ایک دین فطرت ہے، آپ (ص) نے مکارم اخلاق کو مکمل فرمایا، علامہ ناصر سبطین ہاشمی

اسلام ایک دین فطرت ہے، آپ (ص) نے مکارم اخلاق کو مکمل فرمایا، علامہ ناصر سبطین ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ نبی کریم کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، جو دنیا و آخرت میں نجات کا زریعہ ہیں، بیت المقدس کو اسرائیلی دارالخلافہ بنانا امت مسلمہ کے خلاف سازش ہے، آج ضرورت اس امر کی ہے کہ پوری امت مسلمہ کے حکمران صیہونی قوتوں کے خلاف متحد ہو جائیں اور بیت المقدس کو آزاد کرائیں، حضرت محمد (ص) دین اسلام لے کر آئے اور انسان کو قرآن و سنت کی تعلیمات دی، انسان کو انسانی اخلاقیات اور دینی اقدار سکھائی ہیں، اسلام ایک دین فطرت ہے، آپ نے مکارم اخلاق کو مکمل فرمایا، کیونکہ آپ کی بعثت کا مقصد بھی اخلاق کا بول بالا تھا، پھر آپ کے دین کو آپ کے بارہ جانشینوں نے بام عروج تک پہنچا دیا، جس میں حضرت امام جعفر صادق کا ذکر خاص طور پر آتا ہے، آپ کے ہزاروں کی تعداد میں شاگردان تھے، ہر علم کی آپ نے بنیاد رکھی، جابر بن حیان اور امام ابو حنیفہ آپ کے شاگرد ہیں، آج ہم محفل میلاد مناکر دنیا کو بتا رہے ہیں کہ ہم اپنے دین کے وارثان کو یاد رکھتے ہیں اور ان کی یاد تازہ کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار علامہ ناصر سبطین ہاشمی نے مرکزی قدیمی امام بارگاہ کاشانہ شبیر لال کرتی کینٹ میں سالانہ جشن عید میلادالنبی(ص) و امام جعفر صادق کی منعقدہ محفل نعت میں شریک عاشقان رسول (ص) سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل سید علی اصغر رضوی، سید طالب حسین پرواز، سکندر رضوی، ذوہیب رضا قادری، الحاج شفقت حسنین بھٹہ، راقب حسنین راقب، ظہیر عباس، عارف اختر کاظمی، کلب عابد، غضنفر ملک، نوازش علی، انیس مہدی نقوی، شعبان علی صابری، نوید ہمدانی، تنویر نقوی، حسن حیدر، کامران قریشی، حافظ محمد ارباب، آغا محمد علی رضوی، محمد ایوب مغل، محمد عمران، سید اشفاق حسین نقوی، قاری ابوبکر نقشبندی نے بھی خطاب کیا۔ محفل نعت میں اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اختتام پر پاکستان کی سلامتی اور بقاء کیلئے اجتماعی دعا کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 688419
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش