0
Tuesday 12 Dec 2017 19:22

پاک افغان طورخم بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل

پاک افغان طورخم بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل
اسلام ٹائمز۔ پاک افغان طورخم بارڈر پر کسٹم کلیئرنس کے لئے نیا طریقہ کار لاگو کرنے کے باعث دو طرفہ تجارت کا سلسلہ ایک بار پھر معطل ہوگیا ہے۔ تجارتی سامان لے جانے والی گاڑیوں کےلئے طورخم بارڈر پر وی بوک آن لائن سسٹم لازمی قرار دیا گیا ہے تاہم کلیئرنگ ایجنٹس اس نئے نظام کو کسی ماننے کےلئے تیار نہیں ہیں جس کی وجہ سے سرحد کی دونوں جانب تجارتی سامان سے لدھے ہزاروں ٹرک صبح سے کھڑے ہیں۔ کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ وی بوک نظام کے بغیر ایک گاڑی کو بھی آنے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی تاہم دوسری جانب کلیئرنگ ایجنٹس کا کہنا ہے کہ اس نظام کےلئے یہاں کم سے کم 12 ایم بی رفتار والے انٹرنیٹ کی ضرورے ہے لیکن یہاں صرف 2 ایم بی انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہے جس کہ وجہ سے ایک گاڑی کو کلیئر کرنے میں ان کا کافی وقت ضائع ہوتا ہے اور مشکلات بھی درپیش ہیں۔ یاد رہے کہ کسٹم حکام نے تقریباً ڈھائی ماہ قبل طورخم بارڈر پر کلیئرنس کےلئے وی بوک کا نظام لازمی قرار دیا تھا تاہم ایجنٹس کے احتجاج کے بعد اس نظام کو ایک دن کے اندر واپس لے لیا گیا تھا۔ دوسری جانب تجارتی گاڑیوں کے مالکان کا کہنا ہے کہ ایجنٹس اور کسٹم حکام کے مابین اختلافات کے باعث نقصان ہمیشہ ہمارا ہوتا ہے اور اب بھی گاڑیوں میں پڑے خوراکی سامان کے خراب ہونے کا خدشہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 689537
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش