0
Friday 15 Dec 2017 19:56

آج جانبدارانہ احتساب اور احتساب کے نام پر انتقام سے تمام پردے اٹھ گئے ہیں، مریم نواز

آج جانبدارانہ احتساب اور احتساب کے نام پر انتقام سے تمام پردے اٹھ گئے ہیں، مریم نواز
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج جانبدارانہ احتساب اور احتساب کے نام پر انتقام سے تمام پردے اٹھ گئے ہیں، ثابت ہوگیا کہ اقامہ صرف بہانہ تھا، نواز شریف نشانہ تھا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے اس تاثر پر مہر تصدیق ثبت کر دی کہ نواز شریف کے ساتھ ناانصافی ہوئی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اب شک کی کوئی گنجائش نہیں کہ کسی بھی سازش، دھرنوں اور احتساب نامی انتقام کا ہدف صرف نوازشریف ہے کیونکہ عوام کا اصل نمائندہ صرف نوازشریف ہے۔ مریم نواز نے سوال اٹھایا کہ جج صاحب! آپ کو صفائی دینے کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی، کیا آپ پاناما بنچ کا حصہ تھے؟، کیا آپ نے نواز شریف کے خلاف کسی سماعت کا حصہ رہے؟۔
خبر کا کوڈ : 690183
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش