0
Monday 18 Dec 2017 23:12
نام نہاد اسلامی خلافت کا امیر

ابوبکر البغدادی گرفتار

روس کا اعلان بے خبری!
ابوبکر البغدادی گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شام میں موجود امریکی فورسز کے ذریعے دولت اسلامیہ عراق و شام کے نام نہاد امیرالمومنین ابوبکر البغدادی کے گرفتار ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ اخباری ذرائع کے مطابق ابوبکر البغدادی T2 نامی صحرائی فوجی اڈے سے گرفتار کیا گیا ہے۔ اس گرفتاری کیلئے امریکہ کے 50 کمانڈوز نے ہیلی برن کے ذریعے سپشل آپریشن کیا۔ اقوام متحدہ کے مذاکرات کار ھیثم سعید نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ابوبکر البغدادی کو ایک آپریشن کے دوران گرفتار کر لیا گیا ہے۔ داعش کے امیر کی گرفتاری کی خبر کے بارے میں روسی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اس قسم کی کسی بھی خبر سے لاعلم ہیں۔ روسی صدر کے پریس سیکرٹری ڈیمٹری پسکوف کا کہنا ہے کہ میں ترکی کی نیوز ایجنسیز میں چلنے والی خبروں کی تائید نہیں کرسکتا، نہیں معلوم یہ نیوز ایجنسیز کہاں سے اخبار حاصل کرتی ہیں، کم از کم مجھے اس بات کا علم نہیں ہے۔ یاد رہے البغدادی کی گرفتاری کی خبر روسیا الیوم نے بریک کی تھی، جو ینی شفق نامی ترکی کے اخبار نے شام میں موجود اپنے ذرائع کے ذریعے بیان کی۔ اس خبر کے مطابق ابوبکر البغدادی امریکیوں کے ہاتھ لگ گیا ہے اور امریکیوں نے انتہائی خفیہ انداز میں اسے الکرامہ نامی بارڈر علاقے کے راستے شام میں اپنے ہیڈکوارٹر میں منتقل کر دیا ہے۔ ابوبکر البغدادی اس وقت شام کے صوبہ حسکہ کے علاقے الرمیلان میں موجود امریکی فوجی اڈے میں گرفتار ہے۔ یاد رہے امریکہ کی زیر کمان فوجی اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ وہ ترکی کے اخبار میں چھپنے والی البغدادی سے متعلق خبر کی تردید کرتے ہیں۔

واضح رہے ابوبکر البغدادی کی خبر ایسے وقت سامنے آرہی ہے جب شام کی فورسز نے ایک سپیشل آپریشن کے دوران صلاح الدین الشیشانی کے مرنے کا اعلان کیا ہے۔ صلاح الدین الشیشانی روس کے علاقے چیچنیہ سے داعش کا ایک سرکردہ لیڈر تھا۔ یہ داعشی اعلٰی عہدہ دار حلفایا شہر کے گرد و نواح میں شامی فوجی آپریشن کے دوران ہلاک ہوگیا ہے۔ الشیشانی 2014ء اور 2015ء میں جیش المہاجرین اور جیش الانصار کا کمانڈر بھی رہا ہے۔ ان دہشت گرد گروپس کے اکثر عناصر روس کے علاقے چچن سے ہیں۔ اس کمانڈر کی خاص بات خودکش گاڑیوں سے حملے کرنا تھا۔
خبر کا کوڈ : 690877
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش