0
Saturday 23 Dec 2017 12:29

پشاور، کرسمس کیلئے سکیورٹی پلان تیار

پشاور، کرسمس کیلئے سکیورٹی پلان تیار
اسلام ٹائمز۔ پشاور پولیس نے شہر میں کرسمس کے موقع پر سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا ہے۔ سی سی پی او پشاور طاہر خان کے مطابق کرسمس کے موقع پر 1 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔ میڈیا نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر میں واقع 38 گرجا گھروں کی سکیورٹی کیلئے پولیس کے ساتھ ساتھ ایلیٹ فورس کی گارتھ بھی بنائی جائے گی، جبکہ کوئیک رسپانس فورس اور متعلقہ تھانوں کی لپویس وینز پٹرولنگ پر ہوں گی۔ پولیس کے سکیورٹی پلان کے مطابق گرجا گھروں کے قریب گاڑیوں کی پارکنگ پر پابندی عائد کی گئی ہے، گرجا گھروں کے اندر عیسائی برادری کے رضاکاروں کے ساتھ ساتھ پولیس اہلکار اور خواتین اہلکاروں کو بھی تعینات کیا جائے گا۔ شہر کے اہم گرجا گھروں میں واک تھرو گیٹ بھی لگائے جائے گئے، جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کوئیک رسپانس فورس کے اہلکار چاق و چوبند رہیں گے۔ سی سی پی او کے مطابق پارکنگ پر پابندی کا اطلاق 24 دسمبر سے جاری ہوگا جو کرسمس تقریب جاری رہنے تک عائد رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 691893
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش