0
Monday 2 May 2011 15:00

لاہور ائر پورٹ پر ایران سے واپس آنیوالے زائرین کے ساتھ ناروا سلوک پر زائرین کا شدید احتجاج

لاہور ائر پورٹ پر ایران سے واپس آنیوالے زائرین کے ساتھ ناروا سلوک پر زائرین کا شدید احتجاج
لاہور:اسلام ٹائمز۔زائرین نے کہا کہ لاہور ائر پورٹ میں ائرپورٹ عملہ ایران کے مقدس شہر مشہد جانے والے زائرین کے ساتھ انتہائی غیراخلاقی سلوک روا رکھتا ہے۔ زائرین کو گھنٹوں لائن میں کھڑا کرکے غیرضروری سوالات پوچھے جاتے ہیں۔ حتٰی کہ گستاخی پر اتر آتے ہیں، ان خیالات کا اظہار زیارات مقدسہ سے مشرف ہونے والے پاکستانی زائرین نے کیا۔
پاکستان کے مختلف علاقوں کے زائرین نے ایران سے واپسی پر لاہور میں اسلام ٹائمز کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ائرپورٹ کا عملہ ایران جانیوالے زائرین سے بہت بداخلاقی سے پیش آتا ہے، زائرین کو بے جا اور غیر ضروری تنگ کیا جاتا ہے۔ ان سے غیر ضروری  سوالات پوچھے جاتے ہیں، مثلا آپ کے پاس کتنے پیسے ہیں؟ دکھائیں کہاں ہیں،؟ کیوں ایران جاتے ہیں،؟ آپ کے پاس کتنے ڈالر ہیں،؟ نیز اپنی مرضی کے ریٹ پر کرنسی چینج کروانے پر مجبور کیا جاتا ہے ،اور بغیر کسی علت کے گھنٹوں قطاروں میں کھڑا کرکے انتظار کے لئے مجبور کیا جاتا ہے۔
انہوں نے علماء اور ذمہ دار افراد کی توجہ اس جانب مبذول کراتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ہم تو اپنا سفر بخیر و خوبی انجام دیکر واپس آ چکے ہیں، تاہم دوسرے مسافرین کو اس تکلیف دہ صورتحال سے نجات دلانے  کے لئے اقدامات کریں اور لاہور ائرپورٹ کے عملے کو اس غیر اخلاقی عمل اور ظلم سے روکا جائے۔
خبر کا کوڈ : 69311
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش