0
Saturday 30 Dec 2017 10:52

مظفرآباد میں آتشزدگی، 4دکانیں، 3گودام جل کر خاکستر

مظفرآباد میں آتشزدگی، 4دکانیں، 3گودام جل کر خاکستر
اسلام ٹائمز۔ نیو لاری اڈا بیلہ نورشاہ میں شارٹ سرکٹ سے 4 دکانیں، 3 گودام جل کر خاکستر ہو گئے جس سے کروڑوں کا نقصان ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات بیلہ نورشاہ نیو لاری اڈا میں آئل اور سپیئر پارٹس کی دکانوں میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی، جسے بجھانے میں 3گھنٹے لگ گئے اور دکانیں جل کر راکھ بن گئیں۔ اس موقع پر موجود دکانوں کے مالک بے بسی کی تصویر بنے رہے، ضلعی انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن کے ذمہ داران، محکمہ پبلک ہیلتھ، ریسکیو 1122 نے بڑی تگ ودو کے بعد آگ پر قابو پایا۔
خبر کا کوڈ : 693434
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش