0
Wednesday 10 Jan 2018 16:34

نون لیگ نے آئینی حقوق دینے سے انکار کرکے جی بی کے عوام کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے، الیاس صدیقی

نون لیگ نے آئینی حقوق دینے سے انکار کرکے جی بی کے عوام کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے، الیاس صدیقی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے ترجمان الیاس صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ نواز نے جی بی کو آئینی تشخص نہ دینے کا اعلان کرکے اپنا حقیقی چہرہ دکھا دیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں علاقے کی آئینی حیثیت کے ساتھ مذاق کیا اور ڈی فیکٹو صوبائی سٹیٹس دیکر عوام کو بہلانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون نے گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حق سے محروم رکھنے کا برملا اعلان کیا ہے۔ آئینی تشخص کے بغیر ایک پیسہ ٹیکس ادا کرنے کے حامی نہیں۔ ایم ڈبلیو ایم کے ترجمان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی نے جی بی کے عوام کو بیوقوف بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ اپنے دور اقتدار میں پاکستان پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی قرارداد پاس کی لیکن عملی طور پر کوئی قدم نہیں اٹھایا اور صرف اقتدار کے مزے لوٹتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تو وفاق پر براجمان نواز لیگ نے جی بی کے ستر سال سے محروم عوام کے زخموں پر نمک پاشی کرتے ہوئے آئینی حقوق دینے سے مکمل انکار کردیا۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اس جماعت کی نظر میں علاقے کے عوام کی کوئی اہمیت نہیں۔
خبر کا کوڈ : 696164
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش