0
Tuesday 23 Jan 2018 19:05

کراچی، مدرسہ کے استاد کے تشدد سے بچے کی ہلاکت، مبینہ ملزم کا جسمانی ریمانڈ

کراچی، مدرسہ کے استاد کے تشدد سے بچے کی ہلاکت، مبینہ ملزم کا جسمانی ریمانڈ
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں رواں ہفتے ایک مدرسے کے استاد کے ہاتھوں تشدد سے بچے کی ہلاکت کے واقعے پر ضلعی و سیشن عدالت نے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے مبینہ ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ خیال رہے کہ 21 جنوری کو بن قاسم ٹاؤن میں واقع ایک مدرسے کے استاد قاری نجم الدین نے 8 سالہ بچے کو مبینہ طور پر تشدد کو نشانہ بنا کر قتل کردیا تھا، قتل ہونے والے 8 سالہ حسین کے والدین نے گزشتہ روز مدرسے کے استاد کو معاف کرتے ہوئے بچے کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے سے انکار کردیا تھا۔ معافی کے باوجود پولیس نے ملزم کے خلاف ریاست کی مدعیت میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 322 کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی کو آگے بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔ واضح رہے کہ فروری 2017 میں صوبائی اسمبلی سے منظور ہونے والے قانون کے مطابق سندھ میں جسمانی سزا دینے کی ممانعت ہے۔ مذکورہ قانون بچوں کو تعلیمی اداروں میں کسی بھی طرح کے جسمانی تشدد اور اذیت سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 699180
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش