0
Wednesday 24 Jan 2018 12:49

پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے سوئزرلینڈ و صوبائی حکومت کے درمیان معاہدہ

پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے سوئزرلینڈ و صوبائی حکومت کے درمیان معاہدہ
اسلام ٹائمز۔ سوئزرلینڈ کی حکومت خیبر پختونخوا کے 2 اضلاع میں 2 سال کیلئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے سلسلے میں صوبائی حکومت کے ساتھ مالی اعانت کریگی۔ اس سلسلے میں سوئزرلینڈ حکومت کے امدادی ادارے ایس ڈی سی اور خیبر پختونخوا حکومت نے 2 اضلاع میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کردیئے۔ معاہدے کی رو سے ایس ڈی سی کی جانب سے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے پشاور میں 17 جبکہ مردان میں 15 کروڑ خرچ کئے جائیں گے۔ وزیراعلٰی ہاؤس پشاور میں محکمہ بلدیات خیبر پختونخوا اور ایس ڈی سی کے مابین معاہدے کے موقع پر وزیراعلٰی پرویز خٹک، وزیر بلدیات عنایت اللہ، صوبائی وزیر برائے تعلیم عاطف خان، ضلع ناظم پشاور ارباب عاصم، سیکرٹری بلدیات، ڈبلیو ایس ایس پی پشاور و مردان کے حکام اور ایس ڈی سی کی ڈائریکٹر برائے پاکستان سٹیفنی بری موجود تھیں۔ معاہدے کے مطابق ڈبلیو ایس ایس پی یہ فنڈز پشاور اور مردان کے شہری علاقوں میں 2 سال کیلئے صاف پانی کی فراہمی، عوام میں اس حوالے سے آگہی پیدا کرنے، کمپنی کے امور کی کمپیوٹرائزیشن اور بلدیاتی نمائندوں کی تربیت پر خرچ کریگی۔
خبر کا کوڈ : 699364
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش