0
Thursday 5 May 2011 19:56

ایبٹ آباد جیسا دوسرا واقعہ برداشت نہیں کیا جائیگا،اگر بھارت نے کسی قسم کی کارروائی کی تو اس کو بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف

ایبٹ آباد جیسا دوسرا واقعہ برداشت نہیں کیا جائیگا،اگر بھارت نے کسی قسم کی کارروائی کی تو اس کو بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف
راولپنڈی:اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد جیسا واقعہ دوبارہ ہوا تو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آرمی چیف جنرل کیانی کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، کور کمانڈرز کانفرنس کا ایک نکاتی ایجنڈا ایبٹ آباد واقعہ تھا، اجلاس میں پاک امریکا ملٹری ٹو ملٹری روابط پر بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں ایبٹ آباد واقعے اور اسکے اثرات کے علاوہ پاک فوج اور امریکی افواج کے تعلقات پر بحث کی گئی۔ اجلاس سے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ آئندہ کوئی ایسا واقعہ ہوا تو برداشت نہیں کیا جائیگا اور آئندہ ایسی کارروائی ہوئی تو امریکا سے تعلقات پر نظرثانی کرینگے، اس کے علاوہ اگر بھارت نے کسی قسم کی کارروائی کی تو اس کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ 
پریس ریلیز کے مطابق اس موقع پر جنرل اشفاق پرویز کیانی نے ایبٹ آباد میں القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کی موجودگی پر تحقیقات کا حکم دیا اور پاک فوج کے اعلیٰ افسران پر مشتمل کمیٹی اس حوالے سے تحقیقات کرے گی۔ اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ القاعدہ کے خلاف آئی ایس آئی سب سے زیادہ فعال خفیہ ایجنسی رہی اور سی آئی اے نے آئی ایس آئی کی ابتدائی معلومات پر ایبٹ آباد آپریشن کیا۔ اجلاس میں پاکستان میں امریکی فوجیوں کی تعدادمیں کمی کا فیصلہ کیا بھی کیا گیا۔ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے جدید نظام کے تحت انتہائی محفوظ ہیں، اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ملک کی سالمیت اور جغرافیائی حدود کا ہر صورت دفاع کیا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 70053
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش