1
0
Thursday 5 May 2011 08:46

اوباما پاکستان میں ایک اور کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں،وائٹ ہاؤس، اوباما کا بن لادن کی موت کی تصاویر جاری کرنے سے انکار

اوباما پاکستان میں ایک اور کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں،وائٹ ہاؤس، اوباما کا بن لادن کی موت کی تصاویر جاری کرنے سے انکار
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی وائٹ ہاؤس کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ امریکی صدر بارک اوباما کے پاس پاکستان میں کارروائی کا حق محفوظ ہے، انہیں یہ حق حاصل ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے سلسلے میں انتہائی مطلوب ترین دہشت گردوں کو نشانہ بنانے کے احکامات دیں۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران صدر اوباما کے ترجمان جے کارنی سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا صدر اوباما ایک مرتبہ پھر پاکستان میں کارروائی کا حکم دے سکتے ہیں، تو جے کارنی نے جواب دیا کہ صدر اوباما اپنی انتخابی مہم میں واضح کر چکے ہیں کہ یہی ان کی رائے ہے اور اس بات پر ان پر تنقید بھی ہوئی تھی۔ جے کارنی نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران بھی ان کی یہی رائے تھی اور جب کارروائی کی گئی اور اس کا نتیجہ سامنے آیا تو یہ موقف درست ثابت ہوا؛ لہٰذا صدر اوباما یہی سوچ آگے بھی لے کر چلیں گے۔ 
دوسری جانب امریکا کے سابق سیکورٹی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اسامہ بن لادن کے ٹھکانے سے ملنے والے کمپیوٹرز کی چھان بین پر مامور انٹیلی جنس عہدیداروں کو سونے سے بھی زیادہ قیمتی مواد مل سکتا ہے۔ سی آئی اے کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر جان میک لالین کا کہنا تھا کہ مجھے یہ جان کر حیرت ہو گی کہ اسامہ کے کمپیوٹرز سے کوئی معلومات نہیں ملیں۔ ان کمپیوٹرز سے القاعدہ کے فنڈنگ ذرائع، دہشت گرد نیٹ ورک کے متعلق معلومات، دیگر تنطیموں سے رابطے وغیرہ کے متعلق معلومات مل سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مستقبل میں القاعدہ کی حکمت عملی اور منصوبوں کا بھی علم ہو سکتا ہے۔ 
صدر اوباما نے اسامہ بن لادن کی موت کی تصاویر جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ انہوں نے یہ بات ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔ ذرائع کے مطابق صدر اوباما اپنے مشیروں کے درمیان اس موضوع پر ایک طویل بحث کے بعد اسامہ کی موت کی تصاویر جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بعض حلقوں کی دلیل تھی کہ یہ تصاویر خاصی ہولناک اور بعض افراد خصوصاً بچوں کے لیے ناقابل برداشت ہو سکتی ہیں اور ان پر اچھا تاثر نہیں پڑے گا۔ جبکہ 11 ستمبر کے سانحہ میں ہلاک ہونے والے امریکیوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ اسامہ کی موت کی تصاویر منظر عام پر آنے سے متاثرین کو اسامہ کی موت کے حوالے سے بہتر تاثر اور تسلی ملے گی۔ اسی طرح بعض عرب ممالک کے شہریوں کو اب بھی اسامہ کی موت کے بارے میں شبہات ہیں جو ان تصاویر کے جاری کرنے سے دور کیے جا سکتے ہیں۔ بہرحال سی آئی اے ڈائریکٹر کے تصاویر جاری کرنے کے اعلان کے بعد صدر اوباما نے انکار کر کے امریکی فیصلہ تبدیل کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 69932
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
Hum ye Duaa karty hain kl ALLAH ta-aala amrica ko Tabah or BarBad kare. aammeen
منتخب
ہماری پیشکش