0
Thursday 1 Feb 2018 20:35

سینیٹر نہال ہاشمی نے غیر مشروط معافی مانگی تھی لیکن انہیں سزا دے دی گئی، رانا ثناء اللہ

سینیٹر نہال ہاشمی نے غیر مشروط معافی مانگی تھی لیکن انہیں سزا دے دی گئی، رانا ثناء اللہ
اسلام ٹائمز۔ وزیرِ قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی فیصلوں پربات اور تنقید کرنا ہرشہری کا آئینی و جمہوری حق ہے۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئےرانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عدالت کے معزز ججوں کی ذات کو کبھی تنقید کا نشانہ نہیں بنایا اور عدالتی فیصلوں کو من و عن قبول بھی کیا، لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ عدالتی فیصلوں پر گفتگو اور تنقید کرنا ہرشہری کا آئینی اور جمہوری حق ہے، کیا ماضی میں ڈوگر کورٹ کے فیصلوں پر سپریم کورٹ نے تنقید نہیں کی تھی۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر نہال ہاشمی نے غیر مشروط معافی مانگی تھی لیکن انہیں سزا دے دی گئی جب کہ بابر اعوان جو ایک کرپٹ آدمی ہے سپریم کورٹ کے باہر عدالتِ عظمیٰ کا مذاق اڑاتا رہا اس کے خلاف کیا کارروائی کی گئی، سابق وزیر اعظم کے خلاف فیصلہ آیا تو فیصلے کی مصدقہ کاپی بھی عدالت سے باہر نہیں آئی تھی نواز شریف نے استعفیٰ دے دیا اور فیصلے پر عمل کیا، لیکن اگر نواز شریف کہتے ہیں کہ فیصلہ نہیں مانتا تو توہین عدالت ہوتی ہے اور دوسری جانب کسی کے 30 سال سے ہستے بستے گھر کو اجاڑنے والے بھی صادق و امین کہلاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 701488
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش