0
Wednesday 7 Feb 2018 23:28

کے پی پولیس دوسرے صوبوں کیلئے رول ماڈل ہے، عمران خان

کے پی پولیس دوسرے صوبوں کیلئے رول ماڈل ہے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے مشال خان قتل کیس کے فیصلے اور مردان میں کم سن اسما کے قتل کے مبینہ مرکزی ملزم کی گرفتاری کے بعد گزشتہ کئی روز سے سپریم کورٹ اور دیگر حلقوں کی جانب سے تنقید کی زد میں آنے والی خیبرپختونخوا (کے پی) پولیس کی کارکردگی کو مثالی قرار دیا ہے۔ عمران خان نے کے پی کی انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے مشال خان قتل کا فیصلہ سنانے پر پولیس کو شاباش دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عدالت کی جانب سے مشال خان کیس کے فیصلے کے بعد ایک دفعہ پھر کے پی پولیس نے قاتل ہجوم کو قانون کے کٹہرے میں لا کر پروفیشنلزم کا مظاہرہ کیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے جہاں پولیس مرکزی ملزم سمیت ہجوم کے دیگر افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں کامیاب ہوئی ہے۔ عمران خان نے ٹویٹ میں کہا کہ مشال خان اور اسما قتل دونوں مقدمات میں پولیس نے میڈیا اور سیاسی تنقید کے باوجود پروفیشنلزم اور ماڈل پولیس فورس کا مظاہرہ کیا اور بہترین کام کرتے ہوئے موثر نتائج دیے ہیں۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کوہاٹ میں قتل ہونے والی میڈیکل کی طالبہ کے کیس پر ازخود نوٹس کی سماعت کرتے ہوئے کے پی پولیس کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔ تاہم چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اس تنقید کے باوجود کے پی پولیس کی تعریف کی اور پاکستان کے دیگر صوبوں کی پولیس پر تنقید کرتےہوئے کہا کہ 'کے پی پولیس دیگر صوبوں کو تقلید کے لیے ایک رول ماڈل ہے۔
خبر کا کوڈ : 703121
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش