0
Friday 16 Feb 2018 23:59

حکمران اغیار کی بجائے میڈ ان پاکستان پالیساں مرتب کریں، ثروت اعجاز قادری

حکمران اغیار کی بجائے میڈ ان پاکستان پالیساں مرتب کریں، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ عوام ملک لوٹنے والے چور اُچکوں سے نجات چاہتے ہیں، الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیرنے والوں کے سامنے بے بس ہے، الیکشن کمیشن اور تمام اداروں کو چوروں اور لٹیروں کا راستہ روکنا ہوگا، عوام میں ووٹ کی اہمیت اور چوروں لٹیروں سے چھٹکارے کیلئے عوامی رابطہ مہم کا جلد آغاز کرینگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر 2018ء کے عام انتخابات کیلئے پیشگی اُمیدواروں کی درخواستیں جمع کرنے کے سلسلے میں سیاسی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ عوام کے مسائل حل ہونگے اور تعمیری سوچ ہوگی، تو ملک ترقی کی طرف گامزن ہوگا، مہنگائی، بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے دعوؤں سے نہیں عملی جدوجہد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اغیار کی بجائے میڈ ان پاکستان پالیساں مرتب کریں، امریکا بھارت اور افغانستان کے ذریعے ملک میں دہشتگردی اور معیشت کو نقصان پہنچانے کی سازش میں مصروف ہے، بلوچستان میں آئے دن ہونیوالی دہشتگردی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن پر بھارتی دہشتگردی پر اقوام متحدہ کی خاموشی سوالیہ نشان ہے، اقوام متحدہ امریکا کی لونڈی کا کردار ادا کرہا ہے، کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کو بھارتی تسلط سے نجات دلانا اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے۔
خبر کا کوڈ : 705298
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش