0
Sunday 18 Feb 2018 10:41

بی آر ٹی کا ڈیزائن تبدیل، لاگت ڈھائی ارب بڑھ گئی

بی آر ٹی کا ڈیزائن تبدیل، لاگت ڈھائی ارب بڑھ گئی
اسلام ٹائمز۔ پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کے ڈیزائن میں ایک درجن سے زیادہ تبدیلیاں کی گئی ہیں، جس کے باعث منصوبے کی لاگت میں ڈھائی ارب روپے کا اضافہ ہوگا۔ شہریوں کو جدید سفری سہولتوں سے آراستہ بس ریپڈ ٹرانزٹ خیبر پختونخوا حکومت کا میگا پروجیکٹ ہے۔ پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ذرائع کے مطابق منصوبے کے ڈیزائن میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں جن کی وجہ سے منصوبے کی لاگت ڈھائی ارب روپے بڑھ جائے گی۔ ذرائع کے مطابق منصوبے کے 3 سیکشنز میں مجموعی طور پر 9 بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں، جن میں امن چوک میں زیرِ زمین اسٹیشن کا قیام اور ارباب سکندر خان خلیل فلائی اوور کے ساتھ بی آرٹی کیلئے نئے فلائی اوور کی تعمیر بھی شامل ہیں۔ اسی طرح سکیشن ٹو میں سی ایس ڈی کے قریب ائیرپورٹ کیلئے راستہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ایف جی سکول کے سامنے بس سٹاپ کو امن چوک منتقل کردیا گیا ہے جبکہ تاتارا پارک اور تہکال میں بھی بس فلائی اوور سے گزاری جائے گی، تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔ منصوبہ 49 ارب روپے کی لاگت سے ہی مکمل کیا جائے گا، تاہم پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کا اصرار ہے کہ منصوبہ 49 ارب روپے کی لاگت سے ہی مکمل کیا جائے گا۔ تاہم ڈائریکٹر جنرل پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اسرار الحق نے میڈیا کو بتایا کہ تبدیلی کا مقصد منصوبے کو مزید بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تبدیلیوں سے منصوبے کی لاگت پر اثر نہیں پڑے گا اور اس کو 49 ارب روپے میں ہی مکمل کیا جائے گا۔ اسرار الحق نے بتایا کہ کام کو جلد مکمل کرنا چاہتے ہیں تاہم نہیں چاہتے کہ اس میں کوئی خامی رہ جائے۔
خبر کا کوڈ : 705632
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش