0
Tuesday 20 Feb 2018 13:19

گلگت، قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد نصابی سرگرمیاں کا دوبارہ آغاز

گلگت، قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد نصابی سرگرمیاں کا دوبارہ آغاز
اسلام ٹائمز۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد نصابی سرگرمیاں کا آغاز ہوگیا۔ پہلے روز یونیورسٹی میں طلباء کی آمد سے یونیورسٹی کی رونقیں بحال ہوگئی۔ نیا داخلہ لینے والے طلباء و طالبات کی کثیر تعداد یونیورسٹی میں حاضر رہی۔ نئے آنے والے طلبہ و طالبات کو یونیورسٹی کے مختلف ڈپارٹمنٹ میں تعریفی سیشن رکھا گیا، جس میں یونیورسٹی ڈپارٹمنٹس اور پروگراموں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ نئے آنے والے طلبہ و طالبات نے یونیورسٹی میں پہلے روز کو اپنے زندگی کا یادگار لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایک نئے عزم کے ساتھ یونیورسٹی میں آئیں ہیں۔ مستقبل میں یونیورسٹی سے فارغ ہوکر یونیورسٹی کا نام پوری دنیا میں روشن کرنے سمیت ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور حصہ ڈال لیں گے۔
خبر کا کوڈ : 706243
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش