0
Saturday 3 Mar 2018 21:17

ڈیرہ اسماعیل خان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام شہداء کا چہلم، علامہ احمد اقبال رضوی کی خصوصی شرکت

ڈیرہ اسماعیل خان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام شہداء کا چہلم، علامہ احمد اقبال رضوی کی خصوصی شرکت
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ڈیرہ اسماعیل خاں کی جانب سے شہید سید حسن علی، شہید مطیع اللہ اور شہید افتخار حسین کا چہلم امام بارگاہ تھلہ یلہ شاہ (خمینی چوک) میں منعقد ہوا، جس میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی اور جنوبی پنجاب کے سیکرٹری علامہ اقتدار نقوی نے خصوصی خطاب کیا، علامہ اقتدار نقوی نے ایام فاطمیہ کے حوالے سے فضائل اور مصائب بیان کرتے ہوئے کیا کہ آج ہماری ماوں اور بہنوں کو سیرت فاطمی پر عمل کرنا چاہیئے، اپنے حق کے لئے جدوجہد کرنا چاہیئے، چہلم کے شرکاء سے علامہ احمد اقبال رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ خیبر پختونخوا حکومت جس سے امیدیں وابستہ تھی کہ وہ بہتر اقدامات کرکے عوام کو تحفظ دے گی، لیکن وہ بری طرح ناکام رہی اور دہشت گرد دن دھاڑے شہریوں کا خون بہا رہے ہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن نے ہر حربہ اختیار کر لیا، کبھی ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا تو کبھی بم دھماکوں کا نشانہ بنایا، کہیں شیعہ سنی کے اتحاد کو توڑنے کی ناکام سازش کی، لیکن وہ کامیاب نہیں ہوا، انشاءاللہ آپ کی یہ استقامت دوسروں کے لئے رول ماڈل ثابت ہوگی۔ علامہ احمد اقبال رضوی شہید مطیع اللہ کے گھر فاتحہ خوانی کے لئے بھی گئے، شہید کے بچوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ ہیں، اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، جب تک آپ کو انصاف نہیں مل جاتا۔
خبر کا کوڈ : 708778
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش