0
Sunday 4 Mar 2018 10:56

کوئٹہ، صدر ممنون حسین 2 روزہ دورے پر صوبائی دارلحکومت پہنچ گئے

کوئٹہ، صدر ممنون حسین 2 روزہ دورے پر صوبائی دارلحکومت پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ممنون حسین ہفتے کو خصوصی طیارے میں کوئٹہ انٹرنیشنل ائیر پورٹ پہنچے، جہاں آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے انکا استقبال کیا۔ بعدازاں صدر مملکت ممنون حسین ہیلی کاپٹر کے ذریعے خالد ائیر بیس پہنچے، جہاں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔ گورنر ہائوس کوئٹہ پہنچنے پر بلوچستان کانسٹیبلری کے چاق و چوبند دستے نے صدر ممنون حسین کو سلامی دی، جس کے بعد گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے ان سے گورنر ہائوس کوئٹہ میں و ن ٹو ون ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان سے متعلق مختلف سیاسی و ترقیاتی امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ صدر مملکت ممنون حسین آج اتوار کے روز سبی میں تاریخی سبی میلے کی اختتامی تقریب میں شرکت کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 708861
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش