0
Wednesday 7 Mar 2018 13:46

وزیراعظم اپنے دورہ گلگت کے موقع پر خالصہ سرکار کے نام پر ہونیوالی زیادتی کو ختم کرنیکا اعلان کرے، الیاس صدیقی

وزیراعظم اپنے دورہ گلگت کے موقع پر خالصہ سرکار کے نام پر ہونیوالی زیادتی کو ختم کرنیکا اعلان کرے، الیاس صدیقی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم اپنے دورہ گلگت کے موقع پر خالصہ سرکار کے نام پر ہونے والی زیادتی کو ختم کرنے کا اعلان کرے۔ انہوں نے کہا کہ پیکج کے نام پر جی بی کی حیثیت کو مسخ کرنے کی کسی بھی کوشش کو عوام مسترد کردیں گے۔ وزیراعظم پاکستان کا مجوزہ دورہ گلگت ماضی کے وزرائے اعظم کی طرح سیر سپاٹے کی نذر نہ ہو بلکہ اس دورے کے ثمرات عوام کو ملنے چاہیئیں۔ خالصہ سرکار کالا قانون ہے، جس سے گلگت بلتستان کا ہر فرد متاثر ہے اور عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے کہ اس کالے قانون کو ختم کیا جائے اور آزاد کشمیر کی طرح جی بی میں بھی سٹیٹ سبجیکٹ رولز نافذ العمل ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ خالصہ سرکار کے نام پر زمینوں پر جبری قبضے سے جی بی کے عوام میں سخت تشویش پائی جاتی ہے اور یہ حساس مسئلہ نقص امن کا باعث بنتا جا رہا ہے۔ وزیراعظم پاکستان اپنے دورے کے موقع پر سبجیکٹ رولز کو بحال کرکے خطے کے عوام کا دیرینہ مطالبہ حل کرے اور یہاں کی زمینوں کو عوامی ملکیت قرار دیکر علاقے کے عوام میں پائی جانیوالی بے چینی کو دور کرے۔
خبر کا کوڈ : 709658
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش