0
Tuesday 13 Mar 2018 09:31

ترک فوج اور اسکے حامی دہشتگرد گروہ شامی شہر عفرین سے ڈیڑھ کلومیٹر کے فاصلے تک پہنچ گئے

ترک فوج اور اسکے حامی دہشتگرد گروہ شامی شہر عفرین سے ڈیڑھ  کلومیٹر کے فاصلے تک پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ ترکی کی فوج اور تحفظ فرات کے نام سے موسوم دہشتگرد گروہ شمال، شمال مشرق، مشرق اور جنوب کی جانب سے شامی شہر عفرین کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ اس صورتحال میں ہزاروں لوگ اپنی جانیں بچانے کے لئے نبل اور زہرا شہروں میں پناہ حاصل کرنے پر مجبور ہوگئے۔ ایک میدانی ذریعے نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صوبہ حلب کے شمال میں آخری جنگی صورتحال کے مطابق، ترکی فوج اور دہشت گرد عناصر کی عفرین کی طرف وسیع پیمانے پر اور تیزی سے پیش قدمی جاری ہے اور اس محور پر سنگین صورتحال کی رپورٹ ملی ہے۔ ملنے والی رپورٹ کے مطابق کردوں کی پیپلز پروٹیکشن فورسز نبل اور الزھرا کے علاقوں میں کرد نشین لوگوں کے لئے عارضی طور پر رہائش فراہم کرنے کی کوششوں میں ہیں۔ عفرین شہر کے لوگ بھی چیک پوسٹوں سے گزارے جانے کے بعد محفوظ جگہ پر منتقل کئے جا چکے ہیں۔ اس ذریعے نے نبل اور الزہرا کے لوگوں کی جانب سے عفرین کے کرد نشین علاقوں کے لوگوں کے بھرپور استقبال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے اپنے گھروں کے دروازے اپنے کرد ہم وطنوں کے لئے کھول دیئے ہیں اور ایک دوسرے گروپ نے بھی کھانے پینے اور حفظان صحت کی چیزیں عارضی رہائش گاہوں کی طرف بھیج دی ہیں۔

عفرین میں نازک صورتحال اور قابض فوج کے نزدیک ہونے کی وجہ سے کرد ملیشیا نے دہشت گردوں اور ترک فوج کی پیش قدمی کو روکنے کے لئے زیادہ تر علاقوں کا کنٹرول نبل اور الزہرا کی شامی عوامی رضاکار فورس کو دے دیا ہے۔ حالیہ رپورٹ کے مطابق کرد ملیشیا نے نبل قصبے کے مغرب میں گزرگاہ کا کنٹرول اور منغ ائیر پورٹ کے علاوہ کیمار، الزیاره، برج القاص، باشمرا، باصوفان، دیرالجمال، تل رفعت و منغ کا کنٹرول شام کی رضاکار فورس کے حوالے کر دیا ہے۔ اس تازہ ترین ملنے والی رپورٹ کے مطابق عوامی رضاکار فورسز نے علاقوں کو قبضے سے بچانے اور قابض افواج کی آمد کو روکنے کے لئے اپنی فورسز کو تیزی کے ساتھ عفرین کے ان خالی علاقوں میں پہنچایا اور شام کا پرچم لہرا دیا۔ تازہ ترین موصولہ اطلاعات کے مطابق ترکی کی فوج اور تحفظ فرات "فرات شیلڈ" نامی دہشت گرد گروہوں کا عفرین شہر سے شمالی اور جنوبی محور سے فاصلہ صرف بالترتیب 1 و 1.5 کلومیٹر رہ گیا ہے اور عوامی رضاکار فورسز عفرین شہر میں ان کی پیش قدمی کو روکنے میں مصرف ہیں۔
خبر کا کوڈ : 711256
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش