0
Saturday 17 Mar 2018 20:35

شہید استاد سبط جعفر راہی کربلا ہونے کیوجہ سے ہمیشہ استقامت کیساتھ ڈٹے رہے، قمر عباس

شہید استاد سبط جعفر راہی کربلا ہونے کیوجہ سے ہمیشہ استقامت کیساتھ ڈٹے رہے، قمر عباس
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری نے شہید پروفیسر سبط جعفر زیدی کی برسی کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید استاد سبط جعفر زیدی محسن شخصیت تھی، ولایت حق اور راہی کربلا ہونے کی وجہ سے ہمیشہ استقامت کے ساتھ ڈٹے رہے، ملک میں تکیفری سوچ رکھنے والوں کی دھمکیوں کے بعد بھی آپ وطن عزیز پاکستان میں رہ کر حب الوطنی کا درس دے گئے۔ اپنے بیان میں قمر عباس غدیری نے کہا کہ شہداء کے پاکیزہ لہو نے قوم کو بیدار کرکے میدان میں حاضر رہنے کا حوصلہ دیا ہے، قوم کو مرنے جینے کا سلیقہ سکھا دیا ہے، شہید اپنے رب کی رضا کیلئے راہ حق پر چلنے اور دوسروں کو گامزن کرنے کیلئے اس طرح جدوجہد کرتا ہے کہ اسی کی یہ جدوجہد باطل پرست قوتوں کیلئے ایسا چیلنج بن جاتی ہے اور اللہ کے مقابلے میں اٹھنے والی باطل قوتوں کو اس کی حیات ناگوار ہو جاتی ہے اور اس کی موت میں باطل اپنی کامیابی دیکھتا ہے اور اس طرح وہ ان راہیان راہ حق کو قتل کر دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان شہادتوں کے ذریعے قوم نے اپنی منزل کو پہچانا ہے، اب یہ قوم ایسی قوم بن چکی ہے کہ جس نے اس ملک میں باطل کو للکارا ہے اور اس کے آگے رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 712231
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش