0
Sunday 18 Mar 2018 15:35

اسلام امن سے رہنے کا درس دیتا ہے، مولانا طارق جمیل

اسلام امن سے رہنے کا درس دیتا ہے، مولانا طارق جمیل
اسلام ٹائمز۔ جامعتہ الخیر جوہر ٹاون لاہور کے زیراہتمام سالانہ تقریب تقسیم انعامات اور دستار بندی کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مولانا طارق جمیل نے خصوصی خطاب کیا۔ جامعتہ الخیر میں منعقدہ تقریب میں سرپرست اعلی جامعتہ الخیر قاری حنیف جالندھری، مہمتم جامعہ اشرفیہ مولانا فضل رحیم اشرفی اور دیگر علماء نے شرکت کی۔ تقریب میں جامعہ کے طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے جبکہ قرآن پاک حفظ کرنیوالے طلبہ کی دستار بندی کی گئی۔ مذہبی سکالر اورممتاز تبلیغی رہنما مولانا طارق جمیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام ہمیشہ پیار، محبت سے پھیلتا ہے نہ کہ سے زور زبردستی سے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن سے رہنے کا درس دیتا ہے۔ مولانا طارق جمیل نے نبی کریم (ص) کی سیرت پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اچھا مسلمان بننے کیلئے نبی کریم(ص) کی اطاعت ضروری ہے۔ تقریب کے اختتام پر مولانا طارق جمیل نے پاکستان اور امت مسلمہ کیلئے دعا بھی کرائی۔
خبر کا کوڈ : 712342
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش