0
Wednesday 11 May 2011 16:49

ملک کو سنگین خطرات ہیں،پوری قوم ایک ہو جائے، وزیراعظم

ملک کو سنگین خطرات ہیں،پوری قوم ایک ہو جائے، وزیراعظم
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نے کہا ہے ملک کو خطرات لاحق ہیں، اس وقت قوم کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ اداروں کے درمیان اختلافات کی باتیں بے بنیاد ہیں۔ جوائنٹ سیشن میں ایک ہو کر حکمت عملی بتائیں اس پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ سینیٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آرمی چیف نے رات دو بجے آپریش کے بارے میں اطلاع دی، متفقہ منظوری کے بعد بیان جاری کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ ایک ہو جائیں، کسی اور کو موقع نہیں دینا چاہیے کہ پاکستان کے بارے میں منفی بات کرے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ کوئی نہیں کہہ سکتا ہے کہ پاکستان کے دفاع میں ہم ایک نہیں۔
 وزیراعظم نے کہا کہ ادارے مضبوط نہیں ہوں گے تو ملک مضبوط نہیں ہو گا، ملک ہے تو سیاست ہے، ملک ہے تو سب کی چوہدراہٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوائنٹ سیشن میں ہم آپ کو موقع فراہم کریں گے، ملک کو خطرات لاحق ہیں، ایک ہو کر آپ ہمیں حکمت عملی بتائیں، ہم عمل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسا کوئی موقع فراہم نہیں کرنا چاہیے جس سے ملک کا نقصان ہو۔ وزیراعظم نے کہا کہ ریکارڈ درست کرنا چاہتا ہوں، آپریش کے فوری بعد بیان جاری ہوا، برطانوی وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا ہمیں ہزاروں پاکستانیوں کی شہادت یاد نہیں کرنی چاہیے۔ اس جنگ میں ہماری سیاسی اور عسکری قیادت نے بھی قربانی دی۔
خبر کا کوڈ : 71235
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش