0
Sunday 18 Mar 2018 17:36

گلگت بلتستان کی بنجر زمینوں کے بارے میں وزیراعلٰی کا بیان عوام کے حقوق کو سلب کرنے کی مانند ہے، آغا عباس رضوی

گلگت بلتستان کی بنجر زمینوں کے بارے میں وزیراعلٰی کا بیان عوام کے حقوق کو سلب کرنے کی مانند ہے، آغا عباس رضوی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے صدر حجت الاسلام علامہ سید محمد عباس رضوی نے وزیراعلٰی جی بی کے بیان کے ردعمل میں کہا کہ گلگت بلتستان کی بنجر زمینوں کے بارے میں وزیراعلٰی کا بیان عوام کے حقوق سلب کرنے کی مترادف ہے۔ جی بی میں موجود بنجر زمینوں کے مالک یہاں کے عوام ہیں۔ ڈوگرہ دوراقتدار میں بندوبست اراضی کے تحت میدانوں، پہاڑوں اور سبزہ زاروں کو ہر علاقے سے منسوب کرکے ان کے لیے حقوق چرائی اور تصرف کا تحفظ فراہم کیا ہوا ہے۔ وزیراعلٰی کو چاہیے کہ وہ اپنے اس بیان پر نظر ثانی کریں اور غریب عوام کو ان کے حقوق سے بے دخل کرنے کے اقدام سے باز رہیں۔ گلگت بلتستان کی بنجر زمینوں کو عوام کے نام قانونی طور پر منتقل کرنے کے لیے اسمبلی میں باقاعدہ طور پر قانون سازی کے لیے ضروری اقدام کیے جائیں، بصورت دیگر یہ مسئلہ دن بہ دن سنگین صورت حال اختیار کرتا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خالصہ سرکار والا مسئلہ حل نہ ہوا تو عوامی احتجاج کا سلسلہ اک نہ تھمنے والے قومی ایشو کے طور پر سامنے آئے گا اور پھر عوام کے سیلاب کو روکنا انتظامیہ کے بس میں نہ ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 712384
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش