0
Monday 19 Mar 2018 18:55

بلوچستان کو محرومیوں کا طعنہ دینا بند کیا جائے، اعجاز ہاشمی

بلوچستان کو محرومیوں کا طعنہ دینا بند کیا جائے، اعجاز ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز ہاشمی نے کہا ہے کہ تمام وفاقی اکائیاں برابر ہیں اور ہر ایک کی اپنی جغرافیائی اور سیاسی اہمیت ہے، بلوچستان کو چھوٹا صوبہ ہونے کا طعنہ نہ دیا جائے، بلوچستان کی محرومیوں کے نام پر سینیٹ انتخابات میں جو کھیل کھیلا گیا، افسوسناک ہے، پہلے کچھ قوتیں میر ظفراللہ جمالی کو وزیر بنانے کے بعد اسے چھوٹے صوبے سے پہلے وزیراعظم بننے کا بار بار طعنہ ہی دیتے رہے اور اب صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ بنا کر بلوچستان کو طعنے دیئے جا رہے ہیں، یہ روش ختم ہونی چاہیے۔ متحدہ مجلس عمل کے اجلاس میں شرکت کیلئے کراچی جانے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچ عوام ہمارے دلوں کی دھڑکن اور ہمارا فخر ہیں، بلوچی بھی اتنا ہی محب وطن ہے جتنا کہ پنجابی، سندھی، پختون، کشمیری، گلگتی یا بلتی ہے، ہم سب پاکستانی ہیں، بلوچستان کو محرومیوں کا طعنہ دینا بند کیا جائے، غیر مرئی قوتوں نے چیرمین سنیٹ بنوا لیا ہے، بھلا اس کے اختیارات کتنے ہیں جو بلوچستان کی محرومیوں کو دُور کر سکے گا، یہ کام سیاسی جماعتوں کے کرنے کا ہے کہ رقبے کے اعتبار سے سب سے بڑے صوبے کو صوبائی خود مختاری دی جائے اور سیاسی عمل کو پنپنے اور سیاسی قوتوں کو پروان چڑھنے کا موقع دیا جائے۔ سیاسی عمل میں مداخلت کا رویہ درست نہیں، بلوچستان کی محرومیوں کا خاتمہ ترقیاتی کاموں، سیاسی خود مختاری اور تعلیم و صحت کی سہولیات سے ہو سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 712619
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش