0
Tuesday 20 Mar 2018 23:44

مولانا خادم رضوی سمیت چار ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

مولانا خادم رضوی سمیت چار ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام ٹائمز۔ فیض آباد دھرنا کیس میں پولیس اور چوکیوں پر حملوں کے مقدمات میں تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی سمیت چار ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے عدالت نے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیدیا ہے۔ اسلام آباد کی انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے فیض آباد دھرنے کے دوران پولیس اہلکاروں پر حملے، دہشتگردی، کارِ سرکار میں مداخلت اور چوکیوں کو آگ لگانے سمیت دیگر دفعات کے تحت درج تین مقدمات کی سماعت کی۔ پولیس نے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوششیں تاحال کامیاب نہیں ہوئیں۔ پولیس کا موقف سننے کے بعد عدالت نے مقدمات میں نامزد ملزمان علامہ خادم رضوی، مولانا عنایت اللہ، ضیاء اللہ خیری اور شیخ اظہر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ پولیس نے ان چاروں افراد کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں لیکن تاحال اس میں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 712867
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش