0
Wednesday 21 Mar 2018 10:02

سی پیک سے گوادر کی قسمت بدل جائیگی، احسن اقبال

سی پیک سے گوادر کی قسمت بدل جائیگی، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے مختلف ٹی وی چینلز کا میڈیا رپورٹر ٹیم وزرات منصوبہ بندی و ترقیات اور چائنہ جنرل کونسل کی خصوصی دعوت پر دو روزہ دورے پر گوادر پہنچے، جہاں گوادر پورٹ اتھارٹی کے چئیرمین میر دوستین خان جمالدینی، ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر ڈاکٹر سجاد حسین، چائنہ اوورسیز ہولڈنگ پورٹ کمپنی کے سی ای او ژنگ باؤ ژنگ اور دیگر پورٹ حکام نے ان کا استقبال کیا۔ میڈیا ٹیم نے گوادر کے نارتھ فری زون ہٹ ایریا کا دورہ کیا اور رات کو گوادر فری زون کے بزنس سینٹر میں منعقدہ پاک چائنہ کلچرل شو میں شرکت کی، جس میں پاک چائنہ سمیت مقامی فنکاروں نے اپنے فن کا خوب مظاہرہ کیا۔ دوسرے دن وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، چینی سفیر، چئیرمین سی او پی ایچ سی، پروجیکٹ ڈائریکٹر سی پی ای سی نے میڈیا ٹیم کے ہمراہ گوادر فری زو ن فیز ون چائنہ پاکستان ایمرجنسی کئیر سینٹر، چائنہ پاکستان مڈل اسکول فقیر کالونی، جی ڈی اے پبلک ہائیر سکینڈ ری اسکول اور ووکیشنل ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ گوادر سمیت سی پیک کے متعلق مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔

تربت یونیورسٹی گوادر کیمپس میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر احسن اقبال نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ بلوچستان اور گوادر کے مقامی افراد کو ترقیاتی عمل میں شامل کرنے کیلئے 2 ارب روپے کی لاگت سے گوادر میں یونیورسٹی تعمیر کی جائیگی۔ گوادر، نوشکی، وڈھ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں یونیورسٹی کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔ گوادر میں یونیورسٹی کیمپس کے قیام کے بعد اب یہاں کے بچے اور بچیوں کو تعلیم حاصل کرنے کے سنہری مواقع فراہم ہو رہے ہیں اور ان کو اپنی تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے میں آسانی ہورہی ہے۔ سی پیک جیسے عظیم منصوبے سے نہ صرف گوادر کی قسمت بدل جائیگی، بلکہ پاکستان کیلئے ترقی و خوشحالی کی نئی صبح طلوع ہوگی۔ دورے کے موقع پر جی پی اے کمپلکس میں گوادر پورٹ اتھارٹی کے چئیرمین میر دوستین خان جمالدینی اور ادارہ ترقیات گوادر کے ڈی جی ڈاکٹر سجاد حسین نے میڈیا ٹیم کو گوادر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں اور گوادر پورٹ کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
خبر کا کوڈ : 712884
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش