0
Wednesday 21 Mar 2018 22:14

ن لیگ کے رکن سندھ اسمبلی ہمایوں خان ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل

ن لیگ کے رکن سندھ اسمبلی ہمایوں خان ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے رکن سندھ اسمبلی ہمایوں خان ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔ فریال تالپور کہتی ہیں کہ پیپلز پارٹی حکومت نہیں، لوگوں کی خدمت کرتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عام انتخابات قریب آتے ہی سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔ سندھ میں مسلم لیگ (ن) کے پتے ایک ایک کرکے پیپلز پارٹی کے آنگن میں گرنے لگے۔ مسلم لیگ (ن) کے رکن سندھ اسمبلی ہمایوں خان نے اپنی رہائش گاہ پر فریال تالپور اور نثار کھوڑو سمیت دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور نے ہمایوں خان کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی وہ جماعت ہے جو لوگوں کا مسائل حل کرتی ہے۔ پیپلز پارٹی سندھ کے صدر اور صوبائی وزیر نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ جو کہتے تھے کہ روک سکو تو روک لو تو وہ جان لیں کہ اب ہم انہیں روک کر دکھا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 713079
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش