0
Friday 23 Mar 2018 18:58

پشاور، منشیات سمگلنگ کے الزام میں گرفتار ملزم کی 25 سال قید و جرمانے کی سزا کالعدم

پشاور، منشیات سمگلنگ کے الزام میں گرفتار ملزم کی 25 سال قید و جرمانے کی سزا کالعدم
اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس قلندر علی خان اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل دو رکنی بنچ نے بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے والے ملزم کی 25 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کالعدم قرار دے کر مقدمے کی ازسرنو سماعت کرنے اور تصفیہ مقدمہ ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں، عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے دانیال اسد چمکنی ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر اپیل کی سماعت کی۔ اس موقع پر عدالت کو بتایا گیاکہ درخواست گذار عاصم ساکن پنج پیر صوابی کو تھانہ پشتخرہ پولیس نے 8 ستمبر 2012ء کو گرفتار کیا تھا اور وہ جس گاڑی میں سوار تھا، اس گاڑی سے 50 کلوگرام چرس کی برآمدگی ظاہر کی گئی تھی اور ماتحت عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 25 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنایا تھا تاہم ملزم پر فرد جرم غلط عائد کی گئی ہے کیونکہ وہ فرنٹ سیٹر ہے جبکہ ریکارڈ میں بطور ڈرائیور ظاہر کیا گیا ہے اور درحقیقت گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو چکا ہے لہذٰا ملزم کی سزا کالعدم قرار دی جائے فاضل بنچ نے دلائل مکمل ہونے پر ماتحت عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے مقدمے کی ازسرنو سماعت کے احکامات جاری کردئیے اور ملزم کو ضمانت پر رہا کردیا۔
خبر کا کوڈ : 713409
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش