0
Wednesday 4 Apr 2018 05:15

خواتین ٹیچرز کا گلگت بلتستان کے اراکین اسمبلی کو چوڑیاں پہننے کا مشورہ، تنخواہوں کی بندش پر احتجاج

خواتین ٹیچرز کا گلگت بلتستان کے اراکین اسمبلی کو چوڑیاں پہننے کا مشورہ، تنخواہوں کی بندش پر احتجاج
اسلام ٹائمز۔ سینیئر وزیر حاجی اکبر تابان، رکن اسمبلی میجر امین، رکن جی بی کونسل اشرف صدا اور وزیر اخلاق حسین نے کہا ہے کہ این آئی ایس اساتذہ کے مسائل 15 روز میں حل نہ ہوئے تو اجتماعی استعفٰی دیں گے۔ این آئی ایس اساتذہ سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ 15 روز میں این آئی ایس کا مسئلہ حل ہوگا۔ این آئی ایس اساتذہ نے ملاقات کے دوران کہا کہ جولائی 2013ء سے 140 اساتذہ کی تنخواہیں بند ہیں، جبکہ ہم مسلسل ڈیوٹی دے رہے ہیں۔ اس ملاقات کے دوران خواتین ٹیچر نے ممبران سے کہا کہ وہ مسئلہ حل نہیں کرسکتے ہیں تو چوڑیاں پہن لیں۔ ملاقات میں خواتین نے جذباتی ہو کر رونا شروع کردیا اور کہا کہ تنخواہوں کی بندش سے ہم ذہنی مریض بن گئے ہیں۔ مسلم لیگ نون والوں نے الیکشن کے دوران وعدہ کیا تھا کہ تنخواہیں ریلیز کریں گے اور اسکو باقاعدہ الیکشن منشور میں شامل کیا تھا۔ لیکن تاحال مسئلہ حل نہیں ہو سکا ہے۔ اساتذہ نے سپیکر جی بی اسمبلی اور ممبران کی یقین دہانی پر 15 روز کے لئے احتجاج موخر کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 713944
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش