0
Monday 26 Mar 2018 19:18

نواز شریف کو جوتا مارنے کا معاملہ، کیس سے دہشتگردی کی دفعات ختم کر دی گئیں

نواز شریف کو جوتا مارنے کا معاملہ، کیس سے دہشتگردی کی دفعات ختم کر دی گئیں
اسلام ٹائمز۔ لاہور کی معروف دینی درسگاہ جامعہ نعیمیہ میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو جوتا مارنے والے تین ملزمان کے مقدمے سے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دہشت گردی کی دفعات کا خاتمہ کر کے کیس کو ٹرائل کیلئے سیشن عدالت بھجوا دیا۔ ملزمان منور حسین، عبدالغفور اور محمد ساجد کیخلاف قلعہ گجر سنگھ پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا اور کیس میں دہشتگردی سمیت دیگر دفعات شامل کرکے چالان انسداد دہشتگردی کی عدالت میں بھجوا دیا تھا۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج نے آج کیس کی سماعت تو اس میں دہشتگردی کی دفعات کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ملزمان کے اس فعل سے دہشتگردی نہیں بنتی، اس لئے پولیس کی جانب سے دہشتگردی کی دفعات ناجائز ہیں۔ عدالت نے دہشتگردی کی دفعہ سیون اے ٹی اے کو خارج کرتے ہوئے کیس سیشن عدالت بھجوا دیا۔ یاد رہے کہ ملزمان نے جامعہ نعیمیہ میں تقریب کے دوران نواز شریف کو جوتا کھینچ مارا تھا اور لبیک یا رسول اللہ کے نعرے لگائے تھے، تاہم تحریک لبیک یا رسول اللہ کے دونوں دھڑوں نے ملزمان سے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا۔ ملزمان نے عدالت میں اپنی ضمانتوں کیلئے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں جن کی اب سماعت سیشن عدالت میں ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 713991
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش