0
Sunday 1 Apr 2018 20:39

تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے درمیان اتحاد سے عمران خان کا مالی فائدہ اٹھانا حیرانی کی بات نہیں، خواجہ آصف

تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے درمیان اتحاد سے عمران خان کا مالی فائدہ اٹھانا حیرانی کی بات  نہیں، خواجہ آصف
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اس بات کو بھی دیکھنا چاہیے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے دوران ہونے والی خرید و فروخت میں عمران خان حصہ دار تو نہیں۔ سیالکوٹ میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے درمیان اتحاد سے عمران خان کا مالی فائدہ اٹھانا حیرانی کی بات نہیں ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا تھا کہ چئیرمین سینیٹ ممبران کی خرید و فروخت سے بنے اور پی ٹی آئی ممبران کی پریس کانفرنس سے وزیراعظم کی بات کی تصدیق ہوگئی ہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ارکان بکے ہیں اور انہوں نے پیسے بھی وصول کیے تاہم اب یہ دیکھنا ہے کہ اس خریدو فروخت میں عمران خان حصہ دار تو نہیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 715096
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش