0
Wednesday 4 Apr 2018 09:20

متاثرین نیلم جہلم پراجیکٹ، واپڈا کیخلاف 11اپریل سے شاہراہ نیلم پر دھرنا دینے کا اعلان

متاثرین نیلم جہلم پراجیکٹ، واپڈا کیخلاف 11اپریل سے شاہراہ نیلم پر دھرنا دینے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ متاثرین نیلم جہلم سی ون نوسدہ نوسیری کی یوتھ ایکشن کمیٹی نے مستقل ملازمین میں متاثرین کے 75% کوٹے کا مطالبہ کرتے ہوئے واپڈا کی چیرہ دستیوں اور غنڈہ گردی کے خلاف 11اپریل سے شاہراہ نیلم پر دھرنا دینے کا اعلان کر دیا، اگر انتظامیہ نے مداخلت کی تو پھر مظفرآباد کی جانب لانگ مارچ کریں گے۔ واپڈا کی پالسی کو کسی صورت نہیں مانتے غیر ریاستی افراد کو بھرتی کر کے لایا گیا تو پھر نہ تو پراجیکٹ چلنے دیں گے اور نہ ہی امن و امان کی ضمانت دے سکتے ہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنے حقوق خون دے کر خون لے کر حاصل کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار متاثرین نیلم جہلم سی ون نوسدہ نوسیری کی یوتھ ایکشن کمیٹی کے صدر میر عمران اکرم، میر ادیب ارشاد اور دیگر نے مرکزی ایوان صحافت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ متاثرین میں درجنوں افراد اعلٰی تعلیم یافتہ ہیں اور ٹیکنکل تعلیم کے حامل ہیں مگر واپڈا اندرون خانہ اسامیوں پر بھرتیاں کر کے متاثرین کے حقوق پر شب خون مار رہا ہے، واپڈا افسران پاکستان سے اپنے عزیز و اقارب کو پراجیکٹ میں بھرتی کروا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں انجئیرز موجود ہونے کے باوجود انہیں بھرتی نہیں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسوقت تک 223 غیر ریاستی افراد کو پراجیکٹ میں بھرتی کیا گیا ہے۔ جس سے متاثرہ نوجوانوں میں احساس محرومی اور واپڈا کے رویئے کے خلاف شدید نفرت پیدا ہو چکی ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا ہے کہ واپڈا آزادکشمیر کی پرامن فضا میں نفرت کا ماحول پیدا کر کے نوجوانوں کو بغاوت پر اکسا رہا ہے۔ اگر 11اپریل تک 75فیصد کوٹے کا نوٹیفیکشن جاری نہیں کیا جاتا تو پھر حالات کی تمام تر ذمہ داری واپڈا اور ضلعی انتظامیہ پر عائد ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 715491
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش