0
Sunday 8 Apr 2018 15:46

ایم کیو ایم کے مزید 3 اراکین اسمبلی مصطفیٰ کمال کی پارٹی میں شامل

ایم کیو ایم کے مزید 3 اراکین اسمبلی مصطفیٰ کمال کی پارٹی میں شامل
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے مزید تین اراکین اسمبلی نے مصطفیٰ کمال کی پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی نے ایم کیو ایم پاکستان کی مزید 3 پتنگیں کاٹ دی ہیں، ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی محبوب عالم، اراکین سندھ اسمبلی سیف الدین خالد اور محمد کامران نے پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہمارے 3 ساتھی ایم کیو ایم چھوڑ کر پی ایس پی میں شامل ہو رہے ہیں، پچھلے 10 دنوں میں 4 ایم پی ایز اور 4 این ایز پی ایس پی میں شامل ہو چکے ہیں، جبکہ آج اورنگی ٹاؤن کا سارا سیکٹر پارٹی میں شامل ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا نئی پارٹی بنا کر کسی کو گالی نہیں دی اور بندوق نہیں تانی، جس جماعت کو میرے ساتھی چھوڑ کر آئے، اس سے ایم کیو ایم ایکسپوز ہوگئی، اللہ کے فضل سے اور لوگ بھی پی ایس پی میں شامل ہوں گے۔ ایم کیو ایم پاکستان چھوڑنے والے تینوں رہنماؤں کا تعلق اورنگی ٹاؤن سے ہے، محبوب عالم کراچی کے حلقے این اے 242 سے رکن قومی اسبلی منتخب ہوئے، جبکہ سیف الدین خالد پی ایس 94 اور محمد کامران پی ایس 111 سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 716512
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش