0
Monday 9 Apr 2018 13:45

بجلی چوری کا الزام، پی ٹی آئی ایم این اے عامر ڈوگر کیخلاف مقدمہ درج

بجلی چوری کا الزام، پی ٹی آئی ایم این اے عامر ڈوگر کیخلاف مقدمہ درج
اسلام ٹائمز۔ ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ الیکٹریسٹی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔ ایس ڈی او انڈسٹریل اسٹیٹ چیکنگ ٹیم کے ساتھ کوٹلہ ابو الفتح میں تحریک انصاف کے ایم این اے عامر ڈوگر کے گھر پر چیکنگ کے لئے پہنچے جہاں 3 اے سی اور دیگر بجلی کی چیزیں استعمال ہو رہیں تھی جبکہ بجلی کا میٹر نہیں چل رہا تھا۔

میپکو کی ٹیم کی جانب سے چوری کی بجلی استعمال کرنے پر بجلی کا میٹر کاٹ دیا گیا ہے، جبکہ رکن اسمبلی کے خلاف تھانہ مظفر آباد میں الیکٹریسٹی ایکٹ 4623 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، میپکو حکام کے مطابق استغاثے کے بعد مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے عامر ڈوگر نے کہا کہ مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، مقدمے کا سامنا کروں گا۔
خبر کا کوڈ : 716711
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش