0
Monday 16 Apr 2018 17:51

جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائشگاہ پر فائرنگ کا معاملہ، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے تحقیقات شروع کر دیں

جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائشگاہ پر فائرنگ کا معاملہ، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے تحقیقات شروع کر دیں
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائش گاہ پر ہونیوالی فائرنگ کے واقعہ کی جوائنٹ انویسٹی گیشن نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائشگاہ 112 ایچ کے آس پاس 3 سے 4 کلو میٹر کے ایریا میں موجود شادی ہال کی چیکنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیم کے ارکان شادی ہال انتظامیہ سے رابطہ کریں گے اور فائرنگ کے اوقات میں ہوائی فائرنگ کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جائے گی جبکہ ماڈل ٹاؤن میں ماضی میں ہونیوالی ہوائی فائرنگ کے کیسز کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئی ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے علاقے میں اسلحہ رکھنے والوں کی بھی تفصیلات طلب کر لی ہیں، ان سے بھی پوچھا جائے گا کہ اس دوران ان کی طرف سے تو کوئی ہوائی فائر نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایچ بلاک اور ملحقہ بلاکس کے گھروں پر تعینات سکیورٹی گارڈز کے بیانات بھی قلمبند کئے جائیں گے جبکہ علاقے کے تمام سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی چیک کی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے فرانزک والوں سے گولی کے فاصلے کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے جس اس جگہ کا تعین کرنے میں آسانی ہوگی جہاں سے گولی چلائی گئی ہے، جبکہ سیف سٹی اتھارٹی سے بھی اس حوالے سے مدد لی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق علاقے کے جرائم پیشہ عناصر کا ریکارڈ بھی چیک کیا جائے گا اور علاقے کے مخبروں سے بھی فائرنگ کے حوالے سے مدد لی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 718325
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش