0
Monday 16 Apr 2018 17:43

کراچی، مافیا نے قوم کے محسن ایٹمی سائنسدان کو بھی نہ چھوڑا، زمین پر قبضے کی کوشش

کراچی، مافیا نے قوم کے محسن ایٹمی سائنسدان کو بھی نہ چھوڑا، زمین پر قبضے کی کوشش
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں لینڈ مافیا نے معروف ایٹمی سائنسدان کو بھی نہ بخشا اور قوم کے محسن کی زمین پر بھی قبضہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں نیوکلیئر پاور پلانٹ میں ڈاکٹر عبدالقدیر کی ٹیم کے رکن اور سائنسدان سبط مرتضیٰ کو ہراساں کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سبط مرتضیٰ نے سیکریٹری قانون، سیکریٹری کوآپریٹو اور ایڈمنسٹریٹر سوسائٹیز کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے دو مئی تک جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے درخواست گزار کو ہراساں نہ کرنے اور گھر کی لیز منسوخی کی کارروائی روکنے کا حکم دیا۔ درخواست گزار سائنس دان سبطِ مرتضیٰ نے بتایا کہ انہوں نے 1998ء میں سوسائٹی میں پلاٹ خریدا، جس پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے، سوسائٹی کے ایڈمنسٹریٹر نے قبضہ مافیا سے مل کر 50 لاکھ روپے رشوت طلب کی ہے، رقم نہ دینے کی صورت میں پلاٹ پر قبضہ کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ سبطِ مرتضیٰ سائنسدان اور ضعیف العمر شہری ہیں، سوسائٹی کے ایڈمنسٹریٹر انہیں فون پر دھمکیاں اور بلیک میل کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 718347
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش