0
Tuesday 17 Apr 2018 17:15

امریکا کی جیل میں جھگڑے کے دوران 7 قیدی ہلاک، متعدد زخمی

امریکا کی جیل میں جھگڑے کے دوران 7 قیدی ہلاک، متعدد زخمی
اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست کیرولینا کے جنوبی حصے کی مقامی جیل میں رات گئے جھگڑے میں 7 قیدی ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق لی کوریشنل انسٹیٹیوٹ میں جھگڑے کا آغاز اتوار کی شب ہوا جس پر رات ڈھائی بجے قابو پالیا گیا۔ جیل حکام نے تصدیق کی کہ لی سی آئی سینٹر میں جھگڑے کے واقعے میں 7 قیدی ہلاک ہوگئے اور 17 زخمی قیدیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ اس حوالے سے ٹوئٹ کیا گیا کہ حالات پر قابو پانے کے لیے سیکیورٹی فورس اور جیل گارڈز کے دستوں میں شامل تمام اہلکار محفوظ رہے۔ حکام کے مطابق واقعے میں ملوث متعدد قیدیوں سے 3 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔ قیدیوں کی تعداد کے حوالے سے بتایا گیا کہ لی کوریشنل انسٹیٹیوٹ میں تقریباً 16 سو قیدی ہیں، اس جیل کی سیکیورٹی انتہائی سخت ہے، جسے 1993ء میں تعمیر کیا گیا۔ مقامی اخبار کے مطابق جنوبی کیرولینا جیل میں ہلاک ہونے والے قیدیوں کی تعداد گزشتہ برس کے مقابلے میں دگنی تھی، 2017ء میں 12 اور 2016ء میں 5 قیدی ہلاک ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 718571
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش