0
Wednesday 18 Apr 2018 23:12

سندھ میں تعلیمی سال کا آغاز لیکن زیادہ تر اسکولوں میں طلبہ نئی تدریسی کتابوں سے محروم

سندھ میں تعلیمی سال کا آغاز لیکن زیادہ تر اسکولوں میں طلبہ نئی تدریسی کتابوں سے محروم
اسلام ٹائمز۔ سندھ بھر میں ماہ اپریل سے محکمہ تعلیم کے نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوچکا ہے مگر سندھ کے اکثر و بیشتر اسکولوں کے طلبہ و طالبات کو محکمہ تعلیم حکومت سندھ کی جانب سے نئی تدریسی کتب نہیں مل سکیں، تدریسی کتب نی ملنے کی وجہ سے بچوں کی تعلیم تدریسی عمل شدید متاثر ہورہا ہے جس کے باعث طلبہ و طالبات کے والدین میں تشویش کی لہر ڈور گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے اکثر و بیشتر اسکولوں خصوصاً عمرکوٹ ضلع کے تعلیمی اداروں میں نئی تدریسی کتب و نصاب تقسیم نہیں کی جاسکیں جبکہ سندھ بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں نئے ایڈمیشن شروع ہوچکے ہیں۔ مگر اس وقت سندھ کے تعلیمی اداروں میں نئی تدریسی کتب نہ ملنے کے باعث اسکولوں میں پڑھائی تدریسی عمل شروع نہیں ہوسکا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ حکومت سندھ کے محکمہ تعلیم کی جانب سے سندھ بھر کے تمام سرکاری اسکولوں میں پہلی جماعت سے لیکر دسویں جماعت تک کے طلبہ و طالبات میں مفت درسی کتب فراہم کی جاتی ہیں، مگر تاحال آج تک سندھ بھر خاص کرکے ضلع عمرکوٹ کے تعلیمی اداروں میں نئی تدریسی کتب کی عدم فراہمی سے طلبہ و طالبات کے والدین میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اساتذہ تنظیم پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن عمرکوٹ کے رہنماوں نے مطالبہ کیا ہے تعلیمی اداروں میں فوری طور پر تدریسی کتب فراہم کی جائیں۔
خبر کا کوڈ : 718909
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش